• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرلیے


عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کے گانے ’لیلیٰ اولیلیٰ‘ پر 25 ملین یعنی 2 کروڑ سے زائد ویوز آگئے ہیں جس کے بعد اُنہوں نے موسیقی کی دُنیا میں نئے ریکارڈ قائم کرلیے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے اور نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ کے مقبول ترین گانے ’لیلیٰ اولیلیٰ‘ کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ اُن کے اس گانے پر 25 ملین سے زائد ویوز آگئے ہیں۔

علی ظفر نے اس بڑی کامیابی کے بعد مداحوں کودوسری بڑی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اورعروج فاطمہ جلد ہی کسی دوسرے پراجیکٹ پر ایک ساتھ کام کریں گے۔‘

گلوکار علی ظفر اور 12سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کی اس کامیابی پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال معروف گلوکار علی ظفر نے پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ عروج فاطمہ سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے اُن کے ساتھ بلوچی گانا ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ ریکارڈ کیا تھا جس کی ویڈیو گزشتہ سال 11 اکتوبر کو یوٹیوب پر جاری کی گئی تھی۔

12 سالہ عروج فاطمہ نے اپنی خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ گلوکار علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کرنا چاہتی ہیں، علی ظفر نے عروج فاطمہ کی یہ خواہش پوری کرتے ہوئے اُن کے ساتھ بلوچی گانا ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ ریکارڈ کروایا تھا جس کو لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔

تازہ ترین