• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں کار سوار نوجوان کی ہلاکت معمہ بننے لگی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ رات فائرنگ سے کار سوار نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ معمہ بنتا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول افتخار سرکاری یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغ عامہ کا طالب علم تھا، ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق کار پر فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار نہیں لگتا۔

واقعے کے وقت مقتول افتخار اپنے والد کے ہمراہ دکان سے گھر جارہا تھا، فائرنگ کا واقعہ جس وقت پیش آیا اُس وقت علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل تھی۔


پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جیسے ہی مقتول نے گاڑی روکی مسلح ملزمان نے اُس پر فائرنگ کردی، واقعہ لوٹ مار کا نہیں لگتا۔

واردات کی جگہ پر سی سی ٹی وی کیمرا نہیں لگا ہوا اور نہ ہی کوئی عینی شاہد ملا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے 2 خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول افتخار کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں سرجانی ٹاؤن تھانے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین