• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کسی بھی نقصان کے بغیر 95 فیصد مؤثر ہے، فائزر کمپنی



امریکی اور جرمن کمپنی کے اشتراک سے بننے والی کورونا وائرس کی ویکسین کسی بھی نقصان کے بغیر 95 فیصد مؤثر ہے، فائزر اور بائیو این ٹیک کمپنیوں کی کورونا وائرس ویکسین کے تیسرے مرحلے کے حتمی نتائج آگئے۔

فائزر کمپنی کے مطابق تیسرے تجرباتی مرحلے کے نتائج سے ویکسین 95 فیصد کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

ویکسین معمر افراد کے علاج میں بھی مؤثر رہی ہے جبکہ ویکسین کے کوئی سنگین اور مضر اثرات بھی سامنے نہیں آئے۔


تجربے میں ویکسین 170 افراد پر آزمائی گئی جس میں 95 فیصد کامیاب نتائج سامنے آئے۔

دونوں کمپنیوں نے پچھلے ہفتے اپنی کورونا وائرس کی ویکسین کے 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

تازہ ترین