• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی نے لیاری کے فنکاروں کو سندھ اسمبلی بُلا لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے لیاری کے نوجوان فنکاروں کو سندھ اسمبلی مدعو کرکے اُن کی صلاحیتوں کی تعریف کردی۔

شرمیلا فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ کچھ نوجوان فنکار موجود ہیں جبکہ یہ سب سندھ اسمبلی میں ہیں۔

پی پی رہنما نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لیاری کے ان حیرت انگیز نوجوان فنکاروں سے ملیے، جنہوں نے بھٹو خاندان کے زبردست خاکے تیار کیے۔‘

شرمیلا فاروقی نے نوجوان فنکاروں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے نوجوانوں کے پاس لاجواب صلاحیتیں ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ان پر فخر ہے۔‘

ان کے اس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ شرمیلا فاروقی سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہتی ہیں، وہ ناصرف نوجوان فنکار کے کام کو سراہاتی ہیں بلکہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے حسین کی بھی مخلتف سرگرمیاں شیئر کرتی ہیں جنہیں صارفین بہت پسند کرتے ہیں۔

شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔

شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔

تازہ ترین