• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبرناک کے میزبان ارشاد بھٹی کی وضاحت


سینیر تجزیہ کار اور جیو نیوز کے پروگرام خبرناک کے میزبان ارشاد بھٹی نے وضاحت کی ہے کہ ان کا پروگرام طنز و مزاح کا پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھی اسی طرح ان کے وجود کا حصہ ہے جس طرح ملک کا کوئی اور دوسرا صوبہ۔

جنگ اور جیو گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ

قبل ازیں کراچی میں جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی آفس پرحملہ ہوا، مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اور مرکزی دروازہ توڑ دیا۔

مظاہرین نے عملے پر بھی تشدد کیا اور دھکے دیے۔

مظاہرین نے جنگ گروپ اور جیو نیوز کے دفتر کا مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا، جبکہ مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

سیاسی شخصیات کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی میں جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر ہونے والے حملے کی مختلف سیاسی شخصیات نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات شبلی فراز، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، لیگی رہنما مفتاح اسماعیل، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے کراچی میں جنگ اور جیو نیوز کے آفس پر حملے کی مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت نے بروقت پولیس فراہم کیوں نہیں کی؟ تحقیقات ہونی چاہیے، احتجاج سب کا حق ہے مگر تشدد کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تازہ ترین