• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کے وکیل نے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں


جہانگیر ترین کے وکیل نے سیشن عدالت اور بینکنگ کورٹ سے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف تینوں مقدمات میں انہیں گرفتار نہ کرنے کا بیان دے دیا جس کے بعد ضمانت کی درخواستیں واپس لی گئیں۔

جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین نے منی لانڈرنگ اور شیئرہولڈرز کے ساتھ فراڈ کے دو مقدمات میں ضمانت کے لیے سیشن کورٹ جبکہ جعلی بینک اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بینکنگ کورٹ سے رجوع کر رکھاتھا۔

ایف آئی اے نے ایڈیشنل سیشن جج کو بتایا کہ کیس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ گرفتاری درکار نہیں۔

جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ وہ ضمانت کی درخواستیں واپس لے رہے ہیں۔

عدالت نے ہدایت کہ کارروائی مقصود ہو تو جہانگیر ترین کو پہلے مطلع کریں تاکہ وہ عدالت سے رجوع کر سکیں۔

بینکنگ کورٹ میں بھی ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کا بیان دیا جس پر درخواست ضمانت واپس لے لی گئی، پیشی کے بعد کارکنوں نے نعرےبازی کی۔

میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت کا بجٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

جہانگیر ترین کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ اعلی عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ براہ راست گرفتاری نہیں ہونی چاہیے۔ منی لانڈرنگ بھی سامنے نہیں آئی کیونکہ تمام ریکارڈ دکھا دیا گیا تھا۔

تازہ ترین