نئے پاکستان کے پرانے کاریگر سن لیں ہر بندہ چور نہیں ہوتا، گیلانی

January 23, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی، خصوصی نمائندہ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کامسئلہ حل ہونا اور افغانستان کی انسانی بنیادوں پر مد دہونی چاہیے۔اس وقت معیشت کو مضبوط کر نے کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان کو چیلنج درپیش ہیں اور کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے پائیدار حکمت عملی کی ضرورت ہے وہ سابق بیورو کریٹ اور سوشل ایکٹیوسٹ مسعود اسلم کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان مہمان خصوصی تھے ،ارکان اسمبلی،سابق بیورو کریٹس،ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ اس کے بعد تبدیلی آگئی نیا پاکستان بن گیا لیکن اس کے کاریگر پرانے پاکستان کے تھے کچھ کاریگر میری کابینہ کے اور کچھ کاریگر مشرف کابینہ کے ہیں پرانے کاریگروں سے نیا پاکستان کیسے بن سکتا ہے ۔