بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی وقت کی آواز ہے، بشپ آف پاکستان

January 26, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان بین المذاہب فورم کے وفد نے گزشتہ روز 175 سالہ قدیمی چرچ سینٹ میریز دی ورجن کیتھڈرل قاسم روڈ کینٹ کا دورہ کیا اور بشپ آف پاکستان بشپ لیور راڈرک پال، چرچ آف پاکستان سمیت کرسچن کمیونٹی سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پرتقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمانان خصوصی کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے وائس پریزیڈنٹ خورشید احمد، ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبر خاور شفقت حسنین بھٹہ ،دانشور شاکر حسین شاکر تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبشپ آف پاکستان لیور راڈرک پال نے کہا کہ بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی وقت کی آواز ہے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے وائس پریزیڈنٹ خورشید احمد خان نے کہا اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ تقریب میں بابو نفیس احمد انصاری،اسلم سعید قریشی ،علامہ غلام مصطفی انصاری، راؤ عبدالقیوم شاہین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔