خوبصورتی بڑھانے کی کوشش ،بھارتی اداکارہ پلاسٹک سرجری کے دوران ہلاک

May 18, 2022

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت کی جنوب مغربی فلم انڈسٹری ’سینڈل ووڈ‘ کی کامیاب اداکارہ 21 سالہ چیتنا راج جسامت خوبصورت بنانے کی خواہش میں پلاسٹک سرجری کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوگئیں۔چیتنا راج کنڑ فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ تھیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے وہ بڑھتے وزن کا شکار تھیں، جس وجہ سے وہ اپنے کیریئر کے حوالے سے بھی تذبذب کا شکار تھیںکے مطابق چیتنا راج 16 مئی کو زائد الوزنی کی وجہ سے پلاسٹک سرجری کروانے کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوگئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیتنا راج نے والدین کو بتائے بغیر بنگلورو کے ایک نجی پلاسٹک سرجری کلینک سے چربی ختم کروانے کی سرجری کروائی۔رپورٹ کے مطابق چیتنا راج کی سرجری کرنے والے کلینک میں سہولیات دستیاب نہیں تھیں اور اداکارہ کی سرجری کرنے والے ڈاکٹرز بھی زیادہ ماہر نہیں تھے، جس وجہ سے ان کے آپریشن کے دوران شدید پیچیدگیاں سامنے آئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرجری کے دوران ہی اداکارہ کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا۔