آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام گلگشت سے ریلی نکالی گئی

May 18, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر گلگشت سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شامل تھیں ،ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے کی جس میں مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے شرکت کی، سیکرٹری نظارت ثقلین ظفر کا کہنا تھا کہ 16 مئی وہ تاریک دن ہے جس روز امریکا نے اسرائیل ناجائز اور قابض ریاست کو تسلیم کی، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہمارا امریکا مخالف نعرہ جذباتی بنیاد پر نہیں بلکہ اسکی ایک نظریاتی اور مذہبی اساس ہے،جوہر عباس نے بھی خطاب کیا ریلی میں سلیم عباس صدیقی ،جواد جوئیہ ،جواد مصطفیٰ،ڈاکٹر عاصم سرانی،عاطف سرانی،جواد جعفری ،سید عاصم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔