کمشنر ملتان نے چارج سنبھال لیا، فائل ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ کا حکم

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) نئے تعینات ہونے والے کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ کمشنر آفس پہنچے پر پولیس کے دستے نے کمشنر ملتان عامر خٹک کے ہمراہ ملتان ڈویژن میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرز کو بھی گارڈ اف آنر پیش کیا گیا۔چارج سنبھال کر کمشنر آفس میں اوپن ڈور پالیسی اور فائل ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ کا حکم دیتے ہوئے کمشنر آفس کے افسران و اہلکاروں کو عوامی خدمت کا ٹاسک سونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی محکموں سے پہلے اپنے آفس کی کارکردگی کا آڈٹ کرونگا۔ روایتی کلچر کو ختم کرکے اوپن ڈور پالیسی نافذ کی جائے۔ کسی شہری سے برا سلوک کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر آفس حکومت کا فیس ہے، بہتر امیج کیلئے شہریوں سے نرم رویہ اپنائیں، کمشنر آفس سے غیر متعلقہ شکایت بارے شہری کو مکمل گائیڈ کیا جائے اور ، متعلقہ محکمہ کو آگاہ کریں۔ فائل ٹریکنگ میکنزم مرتب کرنے کا حکم دیتے کوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں، دفاتر اور پورے سسٹم پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے۔اولیاءکرام کی دھرتی میں تعیناتی اعزاز کا باعث ہے۔ملتان ڈویژن کے باسیوں کی خدمت کرنے کا عزم لیکر عہدہ سنبھالا ہے۔کمشنر آفس کے دروازے جائز کاموں کیلئے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔ کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کے عادی افسر و اہلکار احتساب کیلئے تیار رہیں۔ڈویژن میں مثالی صفائی، بیوٹیفکیشن پر کام کیا جائے گا۔انفراسٹرکچر کی بحالی ،صحت و تعلیم پر خصوصی فوکس ہوگا۔