ریال میڈرڈ دنیا کا مالدار ترین فٹبال کلب

May 28, 2022

کراچی (جنگ نیوز) معروف امریکی جریدے نے ریال میڈرڈ کو ایک بار پھر دنیا کا مالدار ترین فٹبال کلب قرار دیا ہے۔ ریال میڈرڈ کی قدر اس وقت 5 ارب ڈالرز سے زیادہ یعنی 11 کھرب روپے ہے۔ اس فہرست میں اسپین کا ہی کلب بارسلونا معمولی فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، بارسلونا کی قدر بھی 5ارب ڈالرز اور گیارہ کھرب روپے ہے۔ تیسرے نمبر پر انگلش لیگ کا مانچسٹر یونائیٹڈ ہے جس کی قدر 4.6ارب ڈالرز یعنی 9کھرب روپے سے زیادہ ہے۔