اکمل برادران کے والد کے دل میں اسٹنٹ ڈال دیا گیا، دعاؤں کی اپیل

June 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹرز اکمل برادران کے والدکو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ عمر اکمل نے کہا ہے کہ انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے والد کی بسترِ علالت سے تصویر شیئر کی۔ کامران اکمل نے کہا کہ ’براہِ کرم! میرے ابو کے لیے دعا کریں ۔ ہم بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ عمر اکمل لاہور میں ہی ہیں جبکہ کامران اکمل ایک پروگرام کی شوٹ کے لیے تھائی لینڈ گئے ہوئے ہیں۔