کولمبیا میں بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے چار ہلاک

June 28, 2022

کراچی(جنگ نیوز)کولمبیا میں بُل فائٹ کے دوران تماشائیوں کا اسٹینڈ ٹوٹنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں دو خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ مقامی تہوار کے دوران بل فائٹنگ میں لکڑی کا بنا ہوا اسٹینڈ تماشائیوں کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے ٹوٹ گیا۔ واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد چار سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔