دوسرا ٹیسٹ بھی ویسٹ انڈیز کے نام، بنگلہ دیش کیخلاف کلین سوئپ

June 29, 2022

سینٹ لوشیا (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سےہراکر سیریزکلین سوئپ کرلی۔ میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم گذشتہ اسکور میں صرف 54 رنز کے اضافے کے بعد 186 پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ہوم سائیڈ نے13 رنز کا ہدف کسی نقصان کے بغیر حاصل کرلیا۔