عید الاضحی کی آمد، مختلف مقامات پر عارضی مویشی منڈیا ں سج گئیں

June 30, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کے قریب آتے ہی شہر کے مختلف مقامات پر عارضی منڈیاں تو سج گئیں تاہم مویشیوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے باعث گاہکوں کی عدم دلچسپی مالدار پریشان تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں عارضی مویشی منڈیاں تو سجنا شروع ہوگئیں اورشہریوں نے بڑی تعداد میں رخ کرلیاتاہم بکروں ،دنبوں،گائے اور اونٹوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں گاہکوں کی عدم توجہی کاسبب ہیں منڈیوں میں خریدار مویشیوں کی قیمتیں سن کر خریدار ششدہ رہ گئے گاہکوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مال مویشی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں متوسط طبقے کیلئے بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے شہریوں کی بڑی تعداد کاکہنا ہے کہ ا س بار بکرا دنبہ خریدنا ممکن نہیں تاہم اس فریضے کی ادائیگی کیلئے گائے کی قربانی میں حصہ ڈالیں گےاس موقع پر شہریوں نےبکرا منڈیوں میں ناکافی سہولیات کا بھی شکوہ کیا اور ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ لائیوسٹاک کے حکام سے اپیل کی کے وہ روزانہ کی بنیاد پر منڈی میں لائے گئے جانوروں پر اسپرے کریں جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مال مویشیوں کی سمگلنگ کا سلسلہ روکا جائے تاکہ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں استحکام آسکے۔