ٹینس کھلاڑی میچ کیلئے ریکٹ ہی ساتھ لانا بھول گیا

July 02, 2022

لندن (جنگ نیوز) ومبلڈن اوپن ٹینس میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کھلاڑی اپنا ریکیٹ ہی بھول آیا۔ یہ بھول کرنے والے فرانسیسی کھلاڑی یوگو ہمبرٹ تھے،وہ کورٹس پہنچے تو ان کے پاس اپنا بیگ تو جس میں ریکٹ کے علاوہ تمام اشیا موجود تھیں ۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر میچ کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا گیا ۔ بعدازاں ناروے کے کیسپر رُڈ کے خلاف ہونے والے اس میچ میں یوگو ہمبرٹ نے کامیابی بھی سمیٹی۔