کسٹمز نے مسافر بس کے ذریعے ڈھائی کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا بلوچستان سے کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام بنادی

August 09, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمز نے مسافر بس کے ذریعے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا بلوچستان سے کراچی منتقلی کی کوشش کو ناکام بنادی۔کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک خفیہ اطلاع پر موچکہ چیک پوسٹ کوئٹہ سے کراچی آنے والی زم زم کوچ نامی مسافر بس کوروک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ بھاری مقدار میں اشیاء برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ اشیاء میں مردانہ و زنانہ کلاتھ، ٹائرز، انڈین گٹکا اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔ حکام کے مطابق اسمگل شدہ اشیاء بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔