فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس کی اینٹی رائٹ ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ

August 11, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کیپیٹل پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر فرنٹئیر کانسٹیبلری اور پولیس کی سپیشلائزڈ اینٹی رائٹ ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں500 سے 1000 اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ دوران تربیت اہلکار خصوصی طور پر امن عامہ کے قیام، سرکاری و نجی املاک کی حفاظت، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں ،آبی توپ کے استعمال اور دیگر تکنیک کے متعلق تربیت حاصل کریں گے۔اس ٹریننگ کی نگرانی ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر سید فرید علی شاہ کریں گے۔ اس سے پہلے بھی ایف سی اورپولیس کا ایک بیچ پہلے مرحلے میں سپیشلائزڈ اینٹی رائٹ ٹریننگ حاصل کر کے پاس آوٹ ہو چکا ہے ۔