صوبائی قومی جرگہ کا اجلاس ، 29ستمبر کو اسمبلی کے سامنےمظاہرے کا اعلان

September 23, 2022

کوئٹہ( این این آئی) صوبائی قو می جر گہ کا اجلاس یو سف خان کاکڑ کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ اور بلو چستان بھر کے قبائل و زمیند اران کو جد ی پشتی پدری مو رو ثی اراضیوں کے حوالے سے در پیش مشکلات اور نئے چیلنجز کا تفصیلی جائز ہ لیا گیا اور کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی جانب سے بلو چستان ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کو صوبے کے مجمو عی اقوام کے لئے بہترین و قبائل تقلید فیصلہ قر ار دینے اور سپر یم کورٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے دائر رٹ کی واپسی کی یقین دہا نی میں تاخیر اور توجہ نہ دینے کی وجہ سے صوبے کے عوام میں بے چینی میں مزید اضا فے کا سبب بن رہی ہے لہٰذ ا صوبائی قومی جر گہ صوبے بھر کے عوام کے حق نمائندگی کا فریضہ نبھا تے ہوئے 29ستمبر جمعرات سہ پہر 4بجے بلو چستا ن اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا کیونکہ حکومت اقتدار اور اتار چڑ ھا ؤ کی پا لیسی کو منزل مقصود بنا کر عوامی مسائل سے مکمل چشم پو شی اختیار کر چکی ہے اور عوام کو بے یار و مدد گار چھوڑ کر کر سیوں کو مضبوط اور مستحکم بنا نے میں مصروف عمل ہے ۔ اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک بندوبست کے عمل سے محروم پورا صوبہ اور بلخصوص درالخلافہ کوئٹہ میں شروع ہو نے والی حالیہ بندوبست میں ایک منظم منصوبہ بند سازش کے تحت بعض موضوعات میں مکمل کی گئی بندو بست میں بندوبست عملہ کے جانبدرانہ کر دار کی وجہ سے بندوبست کینسل ہو چکی ہے اور بعض موضو عات میں جا ری بندو بست کے عمل پر تحفظات اور حقیقی وارثان کی شعوری حق تلفی کی وجہ سے کمیٹیوں کا قیام مشکوک اقدامات کا پیش خیمہ ہے جس سے مشکلات میں مزید اضا فہ ہو گا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 29ستمبر کو ہو نے والے مظاہرے کو کامیاب بنا نے کے لئے صوبے کے سر کر دہ قبائلی معتبرین ، سیا سی جماعتوں ، وکلاء برادری ، طلباء تنظیموں اور ٹریڈ یونینز سے رابطے کر کے تاریخی مظاہرہ کر نے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔اجلاس سے یوسف خان کاکڑ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام سیا سی پارٹیاں ہما رے مطالبات کو اولیت دیکر وزیر اعلیٰ بلو چستان سپریم کورٹ میں دائر رٹ واپس لینے میں تاخیر نہ کریں تاکہ صوبے کے عوام سیا ست اور جمہو ریت سے بد ظن نہ ہوں ۔