بابر نے قومی پرچم کیساتھ تصاویر شیئر کر دیں

September 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے ٹوئٹر پر قومی پرچم کے ساتھ میچ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ بابر اعظم کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مداح مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ یہ تو چھوٹا سا ہدف تھا جسے بہترین اور تباہ کن انداز میں پورا کیا۔