مون سون شجرکاری، پی ایچ اے کا 25 ہزار درخت لگانے کا فیصلہ

September 27, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پی ایچ اے ملتان نے مون سون شجرکاری کے تحت پچیس ہزار درختوں شجرکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں بھر پور شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پارکس،گرین بیلٹس اور دیگر مقامات پر پودے اور درخت لگائے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر ایڈمن ایند فنانس غلام نبی نے ڈوگر پارک میں درختوں کی شجر کاری کے موقع پر کیا۔اس موقع پر مقامی افراد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فیاض بھی موجود تھے۔چوہدری غلام نبی نے مزیدکہا کہ ادارہ دس ہزار سے زائد درختوں کی شجرکاری رواں سال مکمل کر چکا ہے۔اگست سے اکتوبر تک موافق موسم میں بھر پور شجر کاری کر رہے ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا ہے کہ تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد کو شجر کاری مین شامل کریں گے۔جن مقامات پر شجرکاری کی ضرورت ہے بھر پور پودے اور درخت لگائیں گے۔لوگوں میں درختوں کی افادیت بارے آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے کوشاں ہیں۔