بھارت میں مسلمانوں کیلئے مکانوں کا حصول مشکل تر ہوتا جا رہا ہے

September 29, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے شہروں میں کرائے پر مکان دینے یا فروخت کرنے میں تفریق کا مسئلہ کوئی نیا نہیں لیکن ملک میں حالیہ برسوں کے دوران بڑھتی ہوئی مذہبی تفریق اور فرقہ پرستی کے سبب مسلمانوں کے لئے صورت حال مزید مشکل ہو گئی ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عبدالرئوف بھارت کے قومی دارالحکومت دہلی میں پچھلے دو ماہ سے کرائے کا مکان تلاش کر رہے ہیں لیکن انہیں ابھی تک کامیابی نہیں ملی۔ تاہم یہ صرف دہلی یا عبدالرئوف کی کہانی نہیں ہے۔ مسلمانوں کے لئے کسی مخلوط علاقے میں مکان حاصل کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے۔