10 ارب روپے کی چوری کی تحقیقات ایف آئی اے ٹیم کا پاکستان اسٹیل مل کا دورہ 10گھنٹے تک شواہد اکٹھا اور بیانات ریکارڈ

October 01, 2022

کراچی (اسد ابن حسن)ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے اسٹیل ملز میں دس ارب روپے کی چوری کی تحقیقات کے حوالے سے اسٹیل مل کا دورہ کیا۔

ٹیم نے دس گھنٹے تک شواہد اکھٹا کیے اور مختلف افسران کے بیانات ریکارڈ کیے۔ ٹیم آپریشن بلڈنگ کے کانفرنس حال میں موجود رہی۔

بیانات دینے کے لئے سی ایف او عارف شیخ نےخود پیش ہونے کے بجائے باری باری انچارج اکاؤنٹس اور انچارج کیش کو ایف آئی اے ٹیم کے سامنے بھیجا۔

اکائونٹس ڈپارٹمنٹ کے راجیش کھتری، شکیل اور ایک اور افسر ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

دیگر افسران میں دو ڈائریکٹر محمود شاہ اور کرنل طارق بھی پیش ہوئے۔ ٹیم کی موجودگی کے دوران آپریشن بلڈنگ اور پلانٹ پر کسی بھی غیر متعلقہ ملازم کا داخلہ ممنوع تھا۔

ایف آئی اے کی تشکیل شدہ جے آئی ٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم خان، سب انسپکٹرز عظمی طالب اور راو عامر اور دیگر شامل تھے۔