قلات :شمشان گھاٹ واقعے کے خلاف سیاسی جماعتوں کا اظہارِ یکجہتی

October 03, 2022

قلات ( نامہ نگار) قلات میں ہندو برادری نے شمشان گھاٹ کے بے حرمتی کے َخلاف احتجاجی ریلی نکالی جبکہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکن اور رہنما بھی ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی میں شامل ہوئے۔ ریلی نے قلات شہر کی مختلف سڑکوں پر مارچ کیا اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے انتظامیہ کو دس روز کا الٹی میٹم دیکر اپنا احتجاج عارضی طور پر موخر کردیا ۔ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت میں احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ہندو برادری کی جانب سے شمشان گھاٹ میں اپنے مردے کی باقیات کی بے حرمتی کے خلاف دوسرے روز بھی کاروبار بند کرکے احتجاجی ریلی نکالی اس موقع پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں پیپلز پارٹی کے سردار شکیل دہوار، تحریک لبیک بلوچستان کے ناظم اعلیٰ مولانا الہی بخش نورانی، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ قاسم لہڑی، جمعیت تحصیل کے امیر مولانا عتیق الرحمن شاہ ،انجمن تاجران کے صدر میرمنیراحمد شاہوانی، بی این پی عوامی کے رہنما حاجی عزیز مغل ہندو برادری دیوان ہری چند ڈاکٹر، نند لال اور دیگر رہنماء شریکِ نے خطاب کیا ریلی شہر کے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کیا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے کہاکہ ہندو کمیونٹی کی مذہبی رسومات میں مداخلت پورے معاشرے کے ساتھ مداخلت کے مترادف ہے۔ پولیس اگر شمشان گھاٹ کے گیٹ کے چوروں کو گرفتار کرتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔