2200 روپے من خریدی ہوئی گندم 42 سے 4500 من فروخت

October 04, 2022

عمرکوٹ (نا مہ نگار ) اس سال شدید بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے گندم کا بھاؤ ڈبل یعنی 4000 روپے فی من کا وقت سے قبل اعلان کرنے سے منافع خور اور زخیرہ اندوز دکانداروں اور فلورملز والوں کی جانب سے 2200روپے فی من کے حساب سے خریدی ہوئی گندم کے گودام کھل گئے اب وہ 2200 روپے من والی گندم آٹے کی صورت میں ڈبل سے ڈبل نرخ 4200سے 4500فی من کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو گئی ہے، غریب عوام مہنگے داموں میں آٹا خریدنے کی پہنچ نہ ہونے سے فاقے کاٹ رہے ہیں، حکومت کی جانب سے 2600 روپے من آٹا فراہم کرنے والے اعلانات فقط اعلانات بن کر رہ گئے " گنگا الٹی چل رہی ہے" زخیرہ اندوز دکانداروں اور فلورملز والوں کی اس بلیک مارکیٹنگ پر کنٹرول کرنے میں حکومت سندھ اور ضلع انتظامیہ بری طرح ناکام ہوکر رہ گئے ہیں۔