5 افراد کی لاشیں ملیں، مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

October 05, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، 5 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق لائیز ایریا شاہنواز بھٹو کالونی میں خواتین کے جھگڑے میں چھری کے پے درپے وارسے 19سالہ لاریب جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول لاریب کے گھر سے متصل اسکی بہن کا سسرال ہے، سسرال کی خواتین اور مقتول کے گھر کی خواتین کا جھگڑا مردوں کی لڑائی میں تبدیل ہوگیا، مقتول لاریب کو اسکی بہن کے جیٹھ نے چھری کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، شیر شاہ کے علاقے لنڈا بازار میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 24سالہ یاسین جاں بحق اور 40سالہ یاسین زخمی ہوگیا ، مقتول میٹرول کا رہائشی تھا ، کورنگی مہران ٹاؤن میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 53سالہ قیصر زخمی ہوگیا،منگھوپیر مری گوٹھ محمدی مسجد کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18سالہ عبدالجلیل زخمی ہوگیا،کورنگی کے علاقے نمبر4 میں نامعلوم سمت سے گولی آکر لگنے سے 30سالہ دانش زخمی ہوگیا،گلبہار کے علاقے حاجی مرید گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 21سالہ اکرم زخمی ہوگیا ، علاوہ ازیں نیو کراچی ایوب گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی کمپنی کا ملازم 35 زبیر جاں بحق ہو گیا، مقتول3 بچوں کا با پ اور آبائی تعلق میر پور خاص سے تھا،اہلخا نہ کے مطابق مقتول زبیر نائٹ شفٹ کر کے گھر واپس آ رہا تھا ،پولیس کا کہنا فوری طور پر وجہ قتل معلوم نہیں ہو سکی ، ناظم آباد نمبر2 انکوائری آفس کے قریب موٹرسائیکلوں پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سےکاشف لالو نامی شخص ہلاک ہو گیا، ذرائع کے مطابق جھگڑا پلاٹ کے تنازع پر ہوا، ہلاک ہو نے والا ایس بی سی اے کا بیٹر تھا، واقع کے وقت ایس بی سی اے کی ٹیم بھی موجود تھی جو کسی فلور کر گرانے آئی تھی ،دریں اثناء شہر کے مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے ریکسل پل کے نیچے 40سالہ شخص کی لاش ملی جسے سردخا نے منتقل کردیا گیا ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ اقبال مارکیٹ کے قر یب 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،لانڈھی ایریا 36/Bمیں 40سالہ شخص کی لاش ملی ،پولیس نے سردخانے منتقل کردیا ، جناح اسپتال ایمرجنسی کی انتظار گاہ سے 65سالہ شخص کی لاش ملی ،پولیس نے شنا خت کیلئے سردخانے منتقل کردیا، اورنگی ٹاون نمبر 5 میں گھر سے 50 سالہ اسلم کی تشدد زدہ ملی ،پولیس کے مطابق متوفی 3 بچوں کا باپ اور گھر میں اکیلا رہتا تھا اور آبائی تعلق سانگھڑ سے تھا،ایم ایل او کے مطابق متوفی کے گلے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ۔