میڈیکل اسٹور پر واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر، ڈکیت ہونے کا شبہ، ایک شخص پر تشدد

October 05, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر و گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، کوٹ ربنواز میں میڈیکل سٹور پر واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں شہریوں نے ڈکیت ہونے کے شبہ میں ایک شخص کو پکڑ کر اس کی درگت بنا دی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق ایک شخص کو شہریوں نے ڈکیتی کے شبہ میں پکڑ اور اس کی پھینٹی بھی لگائی، اہل علاقہ نے اس کی تلاشی لی تو اس کی جیب سے ایک لاکھ روپے کی نقدی بھی نکلی ہے، اطلاع پر پولیس نے اسے حراست میں لے کر تھانہ شاہ شمس منتقل کر دیا ہے۔