خیرپورناتھن شاہ: ایک مہینہ گذرجانے کے بعد بھی سیلاب کا بدبودار پانی خارج نہ ہوسکا

October 06, 2022

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) سندھ حکومت کی بے حسی اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ نا اھلی کی وجہ سے خیرپورناتھن شاہ میں آنے والے سیلاب کا کھڑا ہوا بدبودار پانی ایک مہینہ گذرجانے کے بعد بھی مکمل طور پر خارج نہیں ہو سکا ۔اس وقت بھی شہر میں سرکای اداروں گرڈ اسٹیشن،تعلقہ اسپتال،پولیس اسٹیشن،وٹرنری اسپتال،ڈگری کالج،گرلز کالیج،زرعی بینک،نادرا آفس اور ھائی اسکول میں تین سے پانچ فٹ پانی کھڑا ہوا ہے اوراور تمام کالونیاں اور گھر پانی کی وجہ سے تباہ ہوگئے ہیں۔شہر کا ڈرینیج سسٹم،سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔جبکہ ھزاروں ایکڑ رقبہ پر کاشت کی گئی دھان کی فصلیں بھی تباہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو کروڑوں روپئے کا مالی نقصان پہنچا ہے اور انڈس ھائی وے دور دور تک زیرآب ہوجانے کی وجہ سے دیگر تمام شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔