273 کلو چرس، 168کلو افیون کیس میں ملزم کو عمر قید،8 لاکھ جرمانہ

November 26, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کمسن بچے کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث چھ کمسن ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کردیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان سید احسن محبوب بخاری نے 273 کلو سے زائد چرس اور 168 کلو افیون برآمدگی مقدمہ میں ملزم کو عمر قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی ہے پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق 2020ء میں ملزم شوکت علی کے خلاف مقدمہ نمبر 26 درج کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے شخص کو ہینڈ گرنیڈ برآمد ہونے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر دو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 13 ماہ قید اور اسکی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سرکار کے حق میں ضبط کرنے کی سزا سنادی ہے۔سابق ڈپٹی کمشنر کے بیٹے کو تاوان کے لیے اغواء کرنے کے مقدمہ میں ملوث حکمران جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین علیزئی سمیت 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت مدعی کے وکیل کی جانب سے بحث کے لئے آج 26 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم۔خاتون سے غیر اخلاقی حرکات کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دو سال قید کی سزا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان شاذب ڈار نے کمانڈر ایگرو( پرائیویٹ) کے دعوی دلاپانے پر طفیل احمد کے خلاف پندرہ لاکھ روپے کی ڈگری جاری کردی ہے۔