پشاور سرکل کی ٹاسک فورسز کی کارروائی میں نادہندہگان سے لاکھوں روپے کی ریکوری

November 29, 2022

پشاور ( جنگ نیوز )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہی ایس ڈی او سکندرپورہ خالد خان نے گزشتہ روز سکندر پورہ سب ڈویژن کا چارج سنبھالتے ہی گنج گیٹ اور تحصیل میں بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف آپریشن شروع کیا- آپریشن کے دوران 4 عدد بجلی چوروںکے کنڈے اتارے گئے اور لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی انہوں نے سٹاف سے میٹنگ کے دوران کہا کہ چیف ایگزیکٹیو پسکو کے احکامات کے مطابق صارفین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں- جبکہ چیف ایگزیکٹیوآفیسر پسکو کی ہدایات کے مطابق بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے تاکہ لاسسز کو کم کرکے بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوسکے