سودی نظام کے خاتمے کیلئے پاکستان علماء کونسل تعاون کریگی، طاہر اشرفی

December 02, 2022

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) پاکستان علماکونسل کے سربراہ اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آ ہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے وفاقی وزیرخزانہ کی جانب سے پانچ سال میں ملک سے سود کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے کے لیے پاکستان علماء کونسل ان کے ساتھ تعاون کرے گی۔بینکنگ نظام سے بھی امید ہے کہ ہمارا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل سیاسی استحکام سے ہے۔تمام سیاسی جما عتوں سے گزارش ہے کہ وہ مل کر کام کریں۔