اسمبلیاں توڑ کر عمران خان مزید مشکلات میں پھنس جائینگے، ضیاء عباس

December 04, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں توڑ کر عمران خان مزید مشکلات میں پھنس جائیں گے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے مذاکرات کی پیش کش کر کے موجودہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیا ہے جو خوش آئند بات ہے، عمران خان جلد موجودہ اسمبلی کو بھی تسلیم کرلیں گے۔