کراچی اور حیدرآباد کے مئیر کے چناؤ میں دو سے ڈھائی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے

January 23, 2023

کراچی(جمشید بخاری)الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے مئیر کے چناو میں دو سے ڈھائی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں دوسرے مرحلے کے انتخاب کے نتائج سرکاری طور پر جاری کئے جانے کے بعد ان نشتوں پر گنتی ہو گی جن کے نتائج روک لئے گئے تھے

بعدازاں ان نشستوں پر انتخاب ہونگے جن پر امیدوار کا انتقال ہو گیا تھا کراچی میں ایسے حلقے 22ہیں جن میں گیاری یو سیز چئیر مینوں کی نشستیں بھی شامل ہے ان 22نشستوں کے لیے نئے سرے سے الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا اور نئے سرے سے کاغذات نامذدگی جمع کئے جائینگے ان انتخابات کے بعد پارٹی پوزیشن جاری کی جائے گی

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا ایوان 367ارکان پر مشتمل ہے جس مین 246یوسیز کے چئیر مین اور121ارکان چھ مختلف کیٹگیریز سے منتخب کئے جائینگےیہ ارکان پارٹی پوزیشن کے مطابق پارٹی کی جیتی ہوئی نشستوں کے حساب سے لئے جائینگے.

کراچی کے 25ٹاونز میں 246وائیس چئیرمین اور متعلقہ کونسل کے ارکان 208ارکان کا مختلف کیٹیگریز میں انتخاب کرائینگے الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن اور ٹاون میونسپل کارپوریشن خواتین کا33فیصد اقلیت ،مزدور کسان، خواجہ سرا کا پانچ پانچ فیصد جبکہ معذوروں کا ایک فیصد کوٹہ مختص ہے ہاوس مکمل ہونے کے بعد مئیر ،ڈپٹی مئیر ،ٹاون ناظم، نائب ناظم کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا اس پورے عمل میں دو سے ڈھائی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔