ویکسی نیٹرز ویلفیئر فیڈریشن کےمسائل کے حل کی یقین دہانی

January 26, 2023

راولپنڈی ( جنگ نیوز) ڈی ایچ او کے پی ایس ڈاکٹر عامر شیخ سے ویکسی نیٹرز ویلفیئر فیڈریشن ضلع راولپنڈی کے صدر نوید علی، چیئرمین راشد عباسی سمیت مختلف عہدیداروں نے کی ملاقات کی ۔ اس موقع پر صوبائی قائدین کی جانب سے جاری کیا گیا ضلعی یونین کا نوٹیفکیشن دیا گیا اور ویکسینیٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سےیاددہانی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ڈاکٹر عامر شیخ نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے ای ایم آر ایپ پر انٹریز کرنے کےلئے معاون سٹاف مہیا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔