شاہد آفریدی ان ایکشن، گلیڈی ایٹرز کیخلاف زلمی کی نمائندگی کرینگے

January 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کوئٹہ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔چیئرمین زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ شاہد آفریدی ہم سب کے سپر اسٹار ہیں اور کرکٹ فینز کے فیورٹ ہیں۔خوش ہیں کہ شاہد آفریدی نمائشی میچ میں زلمی کٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔ادھرپشاور زلمی نے اینتھم کے لیے معروف غیر ملکی پروڈیوسر ناٹی بوائے کی خدمات حاصل کرلی ۔