پشاور پولیس لائنز دھماکہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘ نیاز علی

February 01, 2023

پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا کے فنکاروں ٗگلوکاروں اور دیگر ہنرمندوں پرمشتمل صوبے کی سب سے بڑی تنظیم آرٹسٹ ایکشن مومنٹ کے چیئرمین معروف اداکار ڈاکٹر نیاز علی نے پشاور پولیس لائنز میں خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیںہمارے معاشرےمیں نفرت اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مومنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ ایکشن موومنٹ کا تعلق کسی ایک زبان مذہب یا قبیلے سے نہیں ہےیہ تحریک خیبر پختونخوا کی سر زمین پر جتنے بھی ہنر مند فنکار ان کا تعلق کسی بھی زبان مذہب اور قبیلے سے ہو یہ ان کے حقوق اور جدوجہد کی آواز ہے۔ اکیسویں صدی الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کی ہے پنجاب اور سندھ کے ہنر مند اور فنکار اور پرفارمنگ آرٹس سے تعلق رکھنے والے لوگ زندگی کی آسائشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیںلاکھوں میں کروڑوں کما رہے ہیں۔کام کی زیادتی کی وجہ سے ان کے پاس وقت نہیں ہے جبکہ دوسری طرف خیبر پختونخوا کی سر زمین پر رہنے والے ہنر مند اور فنکاروں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں خیبرپختونخوا کا ہنر مند اور فنکار بے روزگاری مفلسی کا شکار ہے۔ کام نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں فن اور فنکار ختم ہو رہا ہےاور کچھ ہی عرصے میں یہ فن اور فنکار اس صوبے سے ختم ہو جائیں گے اور دفن ہو جائیں گےانہوں نے کہا کہ ان حالات کو مدنظر رکھ کر اس مٹی کے سینئر فنکاروں اور ہنرمندو ں نے ایک ایسے پلیٹ فارم کی کمی محسوس کی جس کے تحت اپنی آواز حقیقی معنوں میں حکومتی ایوانوں تک پہنچا سکیں اور انکی داد رسی ہوسکیں ان حلات کی وجہ سے آرٹسٹ ایکشن مومنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا بنیادی مقصد صرف اور صرف فن اور فنکار کے حقوق کی آواز اٹھانا ہے