پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کا رستمِ پاکستان دنگل کرانے کا اعلان

February 05, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نےرستم پاکستان دنگل کرانے کا اعلان کیا ہےریسلر زمان انور جانی،نعمان ،سیف اللہ نیازی،شہزاد بچار کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گے طیب رضا، گلزار احمد گلو۔ عمر فاروق، محمد آصف بھی ایکشن میں ہوں گے۔سترہ فروری کو فیصل آباد، پانچ مارچ کو مظفر گڑھ میں مقابلے شیڈول ہیں۔ سینئر نائب صدر لاہور رستم پاکستان کا جوڑ بارہ مئی کو لاہور میں رکھا گیا ہے ۔انعامی رقم دس لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ فاتح کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔رنرز اپ کو اڑھائی جبکہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والے پہلوانوں کو ڈیڑھ لاکھ اور ایک لاکھ روپے دیں گے ۔