مشال ملک کی نظم "محبت کی داستان" بھارتی مظالم کا منہ چڑانے لگی

February 05, 2023

اسلام آباد( عاطف شیرازی، نامہ نگار) تہاڑ ڈیتھ سیل میں گرفتارحریت رہنما یسیٰن ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے شوہر کے نام "محبت کی داستان" کے عنوان سے ایک مزاحمتی رومانوی نظم تحریر کی ہے۔ انگریزی میں لکھی بظاہر رومانوی نظم میں وہ اپنے شوہر کے ہجر میں صدمات کو بیان کر رہی ہیں جو بھارت مظالم کا منہ چڑا ِ ر ہے ہیں اورعالمی برداری کی خاموشی پر طنز کے نشتر چلارہی ہیں ۔ انہوں نےبھارتی مظالم کو ایک نئے انداز میں اجاگر کرتے ہوئے شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے ۔ نظم دراصل اس المیہ کی طرف توجہ دلا رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں کے سہاگ بھارت کی جیلوں میں قید ہیں اور عالمی برادری ان پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ نظم میں انہوں نے کہا کہ یہ آگ ، جیلیں جو ہمارے راستے میں کھڑی کر دی گئی ہیں لیکن یہ مظالم محبت کاراستہ نہیں روک سکتےکیونکہ محبت فاتح عالم ہے ۔