فوجی کمانڈوز سے ملتی جلتی جیکٹیس میں ملبوس 5 مسلح ملزمان گرفتار

February 06, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے پولیس نےفوجی کمانڈوز سے ملتی جلتی جیکٹیں پہنے ہوئے 5 مسلح افراد گرفتارکر لیا،پولیس کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس ملزمان سیاہ شیشے والی سفید کار میں گزر رہے کہ پولیس دوران گشت انھیں روک کر پوچھ گچھ کی تو وہ مطمئن نہیں کرسکے ،جس کےبعد ان تمام افرا کو گاڑی اور اسلحہ سمیت تھانے لا کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،ملزمان کی شناخت سردار لطیف جعفر ولد لال محمد،حاجی محمد ولد ملک شاریب خان، اسرار خان ولد سلطان، محمد نواز ولد سلطان اورمحمد اسلم ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے ایک پستول 30 بور، ایک رائفل ، ایک رائفل 30 بور، 2 واکی ٹاکی سیٹ برآمد کیا گیا ہے ۔