پاکستان سول ایویشن اتھارٹی ریٹرنر شیپ کے ملازمین کا مستقلی کیلئے مظاہرہ

February 07, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان سول ایویشن اتھارٹی ریٹرنر شیپ کے ملازمین نے مستقلی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کیلئے نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت ظہور خان اور دیگر ملازمین نے کی جنہوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان سول ایویشن اتھارٹی میں ٹھکداری نظام کسی صورت منظور نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں 125ملازمین کو بلا جواز نوکریوں سے فارغ کیا گیا جو ہمارے ساتھ سراسر انا انصافی ہے انہوں نےکہا کہ تین ،چار سال سے ہم اس ادارے کیساتھ کا م کر رہے تھے اب ہمیں فارغ کیا گیا اور ہماری جگہ دیگر افراد کو بھرتی کیا جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں نوکریوں پر بحال کیا جائے اور واضح کیا کہ ٹھیکداری نظام کسی صورت منظور نہیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے ۔