سونا فی تولہ 2000؍ہزار روپے سستا

February 09, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے فی تولہ کی کمی،چاندی بھی 60 روپے فی تولہ سستی ہو گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 11 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1869 ڈالر سے بڑھ کر 1880 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن اس کے برعکس روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ہزار روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 98ہزار روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 69ہزار 753 روپے ہو گئی ہے ،چاندی کی قیمت بھی 60 روپے فی تولہ کی کمی سے 2230 روپے سے کم ہو کر 2170 روپے فی تولہ ہو گئی۔