پاکستان سے کھیلنے کا یقین تھا، ورلڈکپ کیلئے جگہ بناؤنگا، احسان اللّٰہ

March 19, 2023

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ8 میں ملتان سلطانز کی جانب سے اچھی کارکردگی پر فاسٹ بولر احسان اللہ کو افغانستان کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں جگہ مل گئی۔ ان کا کہنا ہےکہ شروع سے پاکستان کیلئے کھیلنے کا یقین تھا ۔ اب ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم میں اپنا نام پکا کروں گا۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان سپرلیگ میں پرفارمنس اچھی ہوئی اور مجھے پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔