پاک گھانا دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، اعظم نذیر تارڑ

March 20, 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) اسلام آبادگھانا کے قومی دن کے موقع پر اعزازی قونصل جنرل گھانا ڈاکٹر شاہد رشید بٹ اور وائس کونسل جنرل عمر شاہد بٹ نے اپنی رہائشگاہ پر استقبالیہ دیا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ مہمان خصوصی تھے۔ ایران میں تعینات گھانا کے سفیر نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی بیلجیئم اٹلی ناروے یونان انڈونیشیا ملیشیا مراکو جنوبی افریقہ صومالیہ موریشس شام یمن آزر بائیجان آسٹریلیا فرانس برطانیہ اور دیگر ممالک کے سفیروں اور سفارتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گھانا افریقہ کا اہم ملک ہے جومعاشی طور پر ترقی کر رہا ہے۔ پاکستان اور گھانا کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ گھانا کے سفیر نے کہا پاکستان اور گھانا کے درمیان بہت پرانے سفارتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان خطے کا اہم ملک ہے۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے گھانا پُرکشش ملک ہے۔ اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے گھانا اور پاکستان کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دیگر مہمانوں میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری، سابق وزیر خارجہ ملک عماد خان، سابق سفیر قاضی ہمایوں، مسعود خالد، خالد محمود، سابق چیئرمین پیمرا میاں جاوید ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان، سابق وفاقی سیکرٹری رمضان اچکزئی، ڈاکٹر نذیر احمد باصر داؤد اعزازی قونصل جنرل سائپرس میاں حبیب اللہ، لتھوینیا کے قونصل جنرل مسعود خان اور دیگر نے شرکت کی