سعودی خواتین فٹبال ٹیم فیفا رینکنگ میں شامل

March 27, 2023

ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب کی خواتین کی فٹبال ٹیم کو باضابطہ طور پر فیفا کی درجہ بندی میں شامل کر لیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اپنے قیام کے صرف 18ماہ کے بعد سعودی خواتین کی ٹیم شاندار نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ سعودی ٹیم اب فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن سے منظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت کر سکے گی۔