گھر سے فون سنتے پیدل نکلنے والے شہری کو گولی مار کر قتل کردیاگیا

March 27, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں گھر سے فون سنتے پیدل نکلنے والے شہری کو گولی مار کر قتل کردیاگیا۔ وقاص عباسی نے مقدمہ درج کروایاکہ اسکے بھائی قاسم عباسی کو نامعلوم نے گولی مار کر قتل کردیا ہے، بھائی شام ساڑھے چار بجے گھر سے فون سنتے پیدل نکلا تھا۔