سانحہ بارکھان کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، سینیٹر مشتاق

March 30, 2023

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کے سنیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ بارکھان پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے ۔متاثرہ خاندان کو انصاف دلاتے ہوئے ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جا ئے،اس واقعے کو ویڈیو بنا کر منظر عام پر لانے والی امیرو بی بی کھیتران نے عظیم قربانی دی جس پر میری تجویز پر سینیٹ داخلہ کمیٹی نے امیرہ بی بی کو انسانی حقوق کا اعلی سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارکھان کی متاثرہ فیملی کی کے ہمراہ اسلام آبادمیں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر آل پاکستان مری اتحاد کے صدر مہر دین مری، جماعت اسلامی کے میڈیا کو آرڈی نیٹر شاہد شمسی بھی مو جو د تھے۔ سنیٹرمشتاق احمد خان نے کہا سپریم کورٹ اس واقعہ کا نوٹس لے، یہ انسانی حقوق کا قتل عام ہے۔اس فیملی کے دو بچے قتل کیے گئے اور اندھے کنویں میں پھینکا گیا،بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی اور قتل کیا گیا۔ متاثرہ خاندان در بدد ہے اور موت ان کے پیچھے ہے یہ لوگ چھپ کر پھر رہے ہیں،ان کی مرضی کی ایف آئی آر درج نہیں کی کی گئی۔