بلدیاتی انتخابات میں اہل کراچی نے جماعت کو بھرپور مینڈیٹ دیا، حافظ نعیم

April 02, 2023

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہےکہ15جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں اہل کراچی نے جماعت اسلامی کو بھر پور عوامی مینڈیٹ دیا ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر جماعت اسلامی کے میئر کا راستہ روکنا چاہتی ہیں کیونکہ 11نشستوں پر بھی جماعت اسلامی کی یقینی جیت سے یہ دونوں خوفزدہ ہیں، یوسی 4نیو کراچی میں چاروں وارڈز میں جماعت اسلامی جیت چکی ہے اور 18اپریل کو چیئر مین و وائس چیئر مین بھی ہمارے ہی جیتیں گے، ترازو کراچی کی تعمیر و ترقی کا نشان ہے، جماعت اسلامی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت نیو کراچی یوسی 4میں فیملی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دعوت افطار سے امیر ضلع شمالی محمد یوسف نے بھی خطاب کیا۔