بلڈنگ میٹریل، ملبہ شاہراہوں پر پھینکنے والوں کو الٹی میٹم دیدیا گیا

April 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر عیدالفطر سے قبل شہر سے بلڈنگ میٹریل اور کوڑے کے ڈھیروں کی تلفی کا ٹاسک دیا ہے اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مزید 10 پراپرٹی مالکان اور ٹھیکیداروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں حتمی وارننگ کے بعد پراپرٹی سیل کی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی ہدایت پر انفورسمنٹ سیل نے شہر کے مختلف علاقوں میں سخت کارروائی کی اور بلڈنگ میٹریل اور ویسٹ شاہراہوں پر پھینکنے والوں کو راستے کلیئر کرنے کا الٹی میٹم دیا۔شاہد یعقوب نے اس موقع پر کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ملبہ شاہراہوں پر پھینکنا جرم ہے ملبہ اور کوڑا باہر پھینکنے سے صفائی اور سیوریج کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔شاہد یعقوب نے اپیل کی کہ سول سوسائٹی کو شہر صاف کرنے میں کمپنی سے تعاون کرنا ہوگا جلد ہی کمپنی افسران کو انفورسمنٹ انسپکٹر کے اختیارات دیے جائیں گے۔