شو کافلاپ ہونا امیر مقام کے لئے لمحہ فکریہ ہے، عبدالسبحان خان

June 09, 2023

پشاور(نمائند ہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر عبد السبحان خان صوبائی نائب صدر مسلم لیگ کے بزرگ رہنماء ملک سید عمران خان ہمایون خان ایصال خان اور حاجی عبدالسلام خان نے کہا ہے کہ امیر مقام کی طرف سے ہونے والے شوکو فلاپ ہونا امیر مقام کے لئے لمحہ فکریہ ہے جبکہ شو فلاپ ہونے سے واضح ہو گیا ہے کہ امیر مقام مسلم لیگ کے کارکنوں کی حمایت سے محروم ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ کے رہنماؤں نے شو فلاپ ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امیر مقام کا سیاسی شو افراتفری کا شکار رہا کئی رہنماؤں کی طرف سے واک آؤٹ کیا گیا جو امیر مقام کے لمحہ فکریہ ہے۔ مسلم لیگ کے کارکن اور میاں نواز شریف کے جانثار امیر مقام کی مسلم لیگ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے اور میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق کے پی کے میں مسلم لیگ کو ایک بار پھر صوبے کی سب سے بڑی جماعت بنانے کے لیے میدان میں نکل آئے ہے۔